یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے باور کرایا ہے کہ وہ حوثیوں کی جانب سے خلاف ورزیوں کے باوجود اعلان کردہ فائر بندی پر کاربند ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں اتحاد نے بتایاکہ وہ انتہائی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے جب کہ وہ جوابی کارروائی اور اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔اتحاد نے یہ بھی بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کی جانب سے فائر بندی کی 95 خلاف ورزیاں کی گئیں۔ اس دوران مختلف ہتھیاروں کے ذریعے عسکری نوعیت کی دشمنانہ کارروائیاں عمل میں آئیں۔یاد رہے کہ عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے بدھ کے روز دو ہفتوں کی جامع فائر بندی کا اعلان کیا تھا۔المالکی کے بیان میں بتایا گیا تھا کہ یمن میں جنگ بندی کا آغاز بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 12 بجے ہو گا۔ یہ دو ہفتوں تک جاری رہے گی اور حالات کے پیش نظر اس میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔
حوثیوں نے 24 گھنٹوں میں فائر بندی کی 95 خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا : اتحادی افواج
Apr 14, 2020 | 12:02