انڈونیشیا :لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، بھوت سڑکوں پر آگئے

 انڈونیشیا میں کرونا وائرس کے پیش نظر کیے جانے والے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر بھوت سڑکوں پر نکل آئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 557 سے تجاوزکرچکی ہے اور وائرس سے 399 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انڈونیشیا میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے تاہم شہریوں کی جانب سے لاک ڈاؤن کی مسلسل خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیا کے مطابق بھوتوں کے بھیس میں رضاکار راتوں میں اندھیرے اور سنسان مقامات پر کھڑے ہوتے ہیں اور گھروں سے باہر نکلنے والوں کے سامنے اچانک نمودار ہوکر انہیں بھاگنے پرمجبور کردیتے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوگ کرونا وائرس کو سے تو ڈر نہیں رہے اور انہیں لاک ڈاؤن کی اہمیت سمجھ نہیں آرہی جس پر انہیں یہ اقدام کرنا پڑا ہے۔یاد رہے کہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے چوتھے بڑے ملک انڈونیشیا میں بھی کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں۔

 
 

ای پیپر دی نیشن