ایمازون نےوئیر ہاؤس سے ڈلیوری ڈرائیورزتک کی ملازمتوں کےلئےمزید75ہزار افراد کی خدمات حاصل کرنےکااعلان کیا ۔کورونا کے باعث امریکی گھرو ں میں بندہیں اورآن لائن ڈلیوری کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق خریداروں کو طویل مدتی قرنطینے اور مصنوعات کی قلت کے خوف کے ساتھ مختلف کمپنیاں خوراک اور مصنوعات کو اسٹاک میں رکھنے کے لئے کام کررہی ہیں اور اسٹور میں کام کرنے یا سامان کی ترسیل کے لئے انہیں ملازمین کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ای کامرس کی سب سے بڑی کمپنی کو اس وقت زیادہ سے زیادہ افراد کو خدمات پہنچانے کے لئے مشکل کام کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہاں تک کہ انہیں کالز بند کرنا پڑتی ہیں ۔ اگرچہ ایمازون میں گودام کے عملے میں وائرس کے کیس کی تصدیق ہوئی اور اسے کئی مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا ہے ،کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تمام امریکی اور یورپی گوداموں میں درجہ حرارت کی جانچ پڑتال کرے گی اور عملے کے لئے ماسک فراہم کرے گی۔کچھ منتخب حکام نے کمپنی سے گوداموں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیکن بے روزگاری کی شرح ریکارڈ سطح پر آنے کے بعد ، ایمازون اس خلا کو پُر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئے ملازمین کو راغب کرنے کے لئے کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپریل کے مہینے میں امریکی مزدوروں کی اجرت میں 15 گھنٹے کام کے ساتھ کم از کم 2ڈالر کا اضافہ کرے گی ۔ کمپنی نے پیر کو کہا کہ اس نے پہلے اعلان کردہ ایک لاکھ ملازمتوں کو بھردیا گیا ، اوراب اس کے علاوہ نئی ملازمتیں بھی شامل ہیں۔ایمازون کا کہنا ہے کہ وہ وبائی امراض کے دوران مزدوروں کے لئے اجرت میں اضافہ کرنے کے لئے عالمی سطح پر500 ملین سے زیادہ خرچ کرنے کی توقع رکھتا ہے، جو گزشتہ تخمینے سے350ملین زیادہ ہے ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ "ہم جانتے ہیں کہ کورونا کی وجہ سے مہمان نوازی ، ریستوران اور سیاحتی شعبے میں بہت سارے لوگوں کو معاشی طور پر متاثر کیا ہے اور ہم ہر بے روزگار فرد کو ایمازون میں شامل ہونے کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ جب تک کہ معاملات معمول پر نہیں آ جاتے ہیں اور وہ اپنی گزشتہ ملازمت پر واپس نہیں جاپاتے ۔