ڈزنی ورلڈ کا 43 ہزار ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجنے کا منصوبہ

Apr 14, 2020 | 13:17

ویب ڈیسک

ایڈونچرس تھیم پارک کی مالک دنیا کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ کمپنی کا درجہ رکھنے والی امریکا کی ملٹی نیشنل کمپنی ڈزنی نے دنیا بھر میں اپنے تمام پارکس کو کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر بند کردیا تھا اور اب ڈزنی ورلڈ نے اپنے 43 ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 19 اپریل سے اس منصوبے پر عمل کیا جائے گا۔ یہ ملازمین ڈزنی ورلڈ کو سروس ٹریڈ کانسل یونین کی جانب سے فراہم کیے گئے، جو فلوریڈا کے تھیم پارک میں ملازمت کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جن ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجا جا رہا ہے وہ چھٹیوں کے باوجود صحت الانس حاصل کرسکیں گے اور نہ ہی ان کی سینیارٹی ختم کی جائے گی اور نہ ہی انہیں بحالی کے بعد پہلے سے کم تنخواہ دی جائے گی۔

مزیدخبریں