پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان، 50 پوائنٹس کی کمی

Apr 14, 2020 | 14:14

ویب ڈیسک
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان، 50 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان، 50 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان، 50 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان، 50 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جُلا رجحان موجود ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔تاہم جلد ہی مثبت زون میں ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 31 ہزار 32 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدا میں مزید 50 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 31 ہزار کی سطح بر قرار نہیں رکھ سکا تھا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 183 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 31 ہزار 395 کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 38,146,224 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,663,569,247 بنتی ہے۔

گزشتہ روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک ہزار پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 31 ہزار 32 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔

گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبارکا اختتام 196 پوائنٹس کے اضافے پر ہوا تھا۔ کورونا کے باعث ملک بھر میں معاشی صورتحال انتہائی متاثرہ ہو رہی ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑھ رہے ہیں۔

گزشتہ ایک ماہ سے اسٹاک مارکیٹ بری طرح سے متاثر ہے اور انڈیکس میں ایک ماہ کے دوران تقریباً 10 ہزار پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں