ملک میں 2030ءتک پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 80 لاکھ ایکڑ فٹ تک بڑھ جائے گی

ملک میں 2030ءتک پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 80 لاکھ ایکڑ فٹ تک بڑھ جائے گی۔ واپڈاذرائع کے مطابق واپڈا پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کے لئے قلیل اور وسط مدتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ قلیل المدتی حکمت عملی کے تحت 2025ءتک پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 600 میگاواٹ اور 2030 تک وسط مدتی حکمت عملی کے تحت پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سے پن بجلی کی پیداوار میں 16 ہزار میگاواٹ اضافہ ہو جائے گا اور اس عرصے میں مہمند ڈیم، کرم تنگی ڈیم، داسو اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن