ہرعلاقے میں کوروناوائرس کی صورت حال مختلف, حکومت کم آمدنی والےطبقوں کاخیال کرے : علی زیدی

 وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نےکہا ہے کہ ہرعلاقے میں کوروناوائرس کی صورت حال مختلف ہے،حکومت کم آمدنی والے طبقوں کا خیال کرے۔وفاقی وزیر  بحری امورعلی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  لا ک ڈاؤن سے متعلق فیصلہ وزیراعظم خودکریں گے ، وزیراعظم خود حالات کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبے اورشہروں میں کورونا کی صورتحال مختلف ہے، کراچی اوردوسرے علاقوں کا جو حال ہے وہ دنیا نے دیکھا ۔ یہاں اصل سوال یہ ہے کہ لوگوں کو بھوک سےمرنے سے بچائیں یا کورونا سے؟ ہمیں کمزوراورغریب طبقے کا احساس ہے۔ علی زیدی نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  اٹھارہویں ترمیم کے بعد آپ نے کیا کام کیا ، پورے سندھ کے  کسی ہسپتال میں وینٹی لیٹر نہیں ہیں ۔ گھوٹکی سےخیرپور تک  کوئی ہسپتال نہیں جبکہ لاڑکانہ اوردوسرے علاقوں میں صحت کی سہولیات ناکافی  ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مغرب میں صحت کی سہولیات پاکستان سے بہتر ہیں ۔ امریکا میں 50 صوبے ہیں اور ہر خطے کے الگ حالات ہیں، امریکا اور یورپ میں ہزاروں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت  32 ارب روپے تقسیم ہوچکے ہیں ۔ کراچی میں احساس پروگرام کے سنٹرز کا دورہ خود کروں گا، قوم نے پہلے بھی بہت سے مسائل کاسامنا کیا ہے ،علی زیدی کا کہنا تھا کہ عوام کورونا وائرس سے بھرپور طریقے سے مقابلہ کریں گے ۔ یہ ہمارا ملک ہے اورہمارے شہری ہیں تنقید مثبت ہونی چاہئیے ۔ 

ای پیپر دی نیشن