امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے ملاقات

Apr 14, 2020 | 23:17

ویب ڈیسک

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ افغانستان میں امریکی ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل آسٹن ملر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ امریکی رہنماوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں دیرپا امن پر بات چیت کی۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق پاکستانی فوجی قیادت نے افغان امن عمل اور دیرپا امن کیلئے اپنا عزم دہرایا۔ پاکستانی فوجی قیادت نے افغان مسئلہ کے سیاسی حل کی مدد کی یقین دہانی کو دہرایا.

مزیدخبریں