سیالکوٹ(نامہ نگار) پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس رپورٹس کے مطابق اگوکی پولیس نے مظفر پورہ پھاٹک سے منشیات فروش اقبال سے دو کلو پچاس گرام چرس، قصبہ دھتل آصف منیر سے پچاس بوتل شراب، بڈیانہ پولیس نے حیدری چوک بڈیانہ سے میاں جمشید جاوید سے دس لیٹر شراب،ماڈل تھانہ کینٹ پولیس نے ساہووالی سے مصور سے پانچ لیٹر شراب،صدر پسرور پولیس نے قصبہ جیتو گل سے علی شاہ سے دس لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کئے ہیں۔
سیالکوٹ: 5 ملزم گرفتار‘ شراب و چرس برآمد
Apr 14, 2021