پاکستان پینل کوڈ اور کوڈ آف  کریمنل پروسیجر 1898 میںترمیم واپس لی جائے : صدر ہائیکور ٹ بار

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سٹینڈنگ کمیٹی قومی اسمبلی کی طرف سے پاکستان پینل کوڈ اور کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898 میں کی جانے والی ترمیم کے بل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، صدر لاہور ہائیکورٹ بارمحمد مقصود بٹر و دیگرنے کہاکہ اگر مذکورہ ترمیم منظور کر لی گئی تو یہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 19کی خلاف ورزی ہو گی اور یہ ترمیم سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے طور پر استعمال کی جائے گی، ہر محب وطن پاکستانی ملک کے تمام اداروں بشمول افواج پاکستان کی عزت کرتا ہے۔ترمیم واپس لی جائے  بصورتِ دیگر وکلاء برادری راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو گی اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اس بل کو مجاز عدالت میں چیلنج کریگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...