لاہور (نیوز رپورٹر) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والے تلخ باتیں کرتے رہے ان کا احترام کرتے ہیں۔ اے این پی سمیت سب کیساتھ چلنا چاہتے ہیں،اتحادیوں میں شو کاز نہیں ہوتے۔ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں پیپلز پارٹی جواب دے شوکاز جاری کیا ہے۔ مولانا نے فرمایا ہے کہ شاہد خاقان کے جواب کے لئے پی ڈی ایم میں آجانا چاہیے تھا۔ اگر خط اور شوکاز میڈیا سے ملے تو جواب بھی میڈیا سے ملنا چاہیے۔ مولانا ہم سے وضاحت طلب کررہے ہیں۔ آپ ساری تحریکوں کا حصہ رہے ہیں۔ میاں صاحب اے آر ڈی کو بغیر بتائے باہر چلے گئے تھے کوئی شوکاز نہیں جاری کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہم نے کہاں حکومت سے ووٹ لئے ہیں۔ جماعت اسلامی کو گالی مت دیں وہ حکومت کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر دلاور ن لیگ کے سینیٹر ہیں۔ آپ ان کو نکال دیں ن لیگ سے۔ ان کے ساتھ تین سینیٹرز آئے، اتحادوں میں کبھی کسی کو شوکاز نہیں ہوتے۔ ہمیں شوکاز دے دیا گیا۔
اے این پی سمیت سب کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں‘ اتحادوں میں شوکاز نہیں ہوتے: کائرہ
Apr 14, 2021