مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 87 یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصی میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت درجنوں یہودیوں نے مسجد اقصی میں گھس کر بے حرمتی کی۔ گذشتہ روز مجموعی طور پر 87 یہودی آباد کاروں نے فول پروف سیکیورٹی میں حرم قدسی کی بے حرمتی کی۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنو یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔