بغلان میں طالبان کا بیس پرقبضہ‘ 6اہلکار ہلاک‘ 9زخمی

کابل (شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان کے ضلع دھنہ غوری میں طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے ایک بیس پر حملہ کے نتیجے میں سرکاری فورسز کے 6 اہلکار ہلاک اور 9 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ضلعی سربراہ قاسم خان نے بتایا  شدید فائرنگ کا سلسلہ6گھنٹے تک جاری رہا ۔انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ مرنیوالے افراد فوج کے سپاہی ہیں یا پولیس اہلکار۔قاسم خان نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے عارضی طور پر اڈے پر قبضہ کر لیا لیکن جانی نقصان کے ساتھ انہیں وہاں سے نکال دیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن