بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری،مزید2مظاہرین ہلاک،اموات 352ہو گئیں

Apr 14, 2021

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ امریکا میں بھی کاشتکاروں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ دلی دھرنے میں شریک مزید دو افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق امریکا میں بھارتی کسانوں کے حق میں بڑا مظاہرہ کیا گیا، سان فرانسسکو شہر میں ہونے والے احتجاج میں امریکیوں نے بھی شرکت کی۔ شرکا نے مودی کے خلاف اور کسانوں کے حق میں نعرے لگائے۔دلی دھرنوں میں شریک مزید دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ایک سو انتالیس روز سے جاری احتجاج میں تین سو باون کسان جان دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں