وزیراعظم عمران ، ازبک صدر 14 اپریل کو مجازی کانفرنس میں شرکت کریںگے

Apr 14, 2021

 اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ازبک صدر شوکت مرمونووچ 14 اپریل کو مجازی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیان میں کہاکہ دونوں رہنماوں کی گذشتہ ملاقات بشکک میں 13 -14 جون 2019 کو ایس سی او کونسل برایے سربراہان کے موقع پر ہوئی۔ ترجمان کے مطابق دونوں راہنماء 26-27 اپریل 2019 کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں بیجنگ میں بھی ملے،مجازی کانفرنس کے دوران راہنما پاکستان ازبکستان تعلقات کے تمام شعبوں کو جائزہ لیں گے۔زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق ان شعبوں میں سیاست،تجارت معیشت، سلامتی امور،باہمی منسلکی اور عوامی تبادلے شامل ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں فریقین سیاسی و تذویراتی منسلکی،تیز رفتار ٹرانزٹ و تجارتی تعاون اور ثقافتی تعاون پر خصوصی توجہ دیں گے۔ ترجمان کے مطابق مجازی کانفرنس میں ترجیحی بنیادوں پر پاک افغان ازبک ٹرانزٹ ریلویز منصوبے پر بات چیت کی جائیگی۔

مزیدخبریں