لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چینی سکینڈل میں ملوث بروکرز کی ضمانتوں سے متعلق کیس کی سماعت کی گئی۔ بینکنگ کورٹ کے جج امیر محمد خان نے3بروکروں کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔ بنک جرائم کورٹ پنجاب کے جج امیر محمد خان کی عدالت میں چینی سکینڈل میں تین بروکر عمران طفیل، شیخ محمد طفیل اور محمد اویس نے اپنی درخواست ضمانت دائر کی۔ عدالت نے تینوں کی 14 اپریل تک عبوری ضمانتیں منظور کر رکھی تھیں۔ فاضل عدالت نے ایف آئی اے سے ریکارڈطلب کر رکھا تھا۔ تینوں ملزموں نے اپنا میڈیکل بھجوایا جو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے درخواستوں کو خارج کر دیا۔ ملزموں کے خلاف ایف آئی اے نے چینی کی آڑ میں جعلی اکاؤنٹ کھولنے کے الزام پر مقدمہ درج کیا تھا۔