ملیر کورٹ کے پیچھے نالہ پر قائم تجاوزات ختم کی جائیں۔جنید قادری 

Apr 14, 2021

کراچی(نیوز رپورٹر)انجمن عاشقان مزارت اولیاء کے صدر جنید قادری نے ذمہ داران کے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ معزز عدلیہ نے حال ہی میں جو آرڈر دیا ہے کہ کراچی میں ناجائز تجاوزات و تعمیرات کا فوری خاتمہ کرکے کراچی کی اصل شکل بحال کی جائے اس سلسلے میں ہم کمشنر کراچی،ڈی سی کورنگی اور ڈی ایم سی کورنگی انٹی انکروچمنٹ سیل کی توجہ ملیر کورٹ کے پچھلے علاقہ بابا ولایت علی شاہ سے متصل کھدو نالہ پر قائم تجاوزات جن میں ایک ہوٹل ،پرچون اور پھول پتیوں کی دکانیں اور کچھ مکانات ناجائز تجاوزات اور تعمیرات ڈی سی کورنگی اور ڈی ایم سی انٹی انکروچمنٹ سیل کا منہ چڑا رہی ہیں لینڈ مافیا عناصر عرصہ سے روڈ پر برا جمان ہیں جبکہ بابا ولایت علی شاہ مزار پر ہزاروں زائرین کی آمد و رفت ہوتی ہے ناجائز تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے اور عوام الناس سخت پریشانی کا شکار رہتی ہے اور بالخصوص بارشوں میں کھدو نالہ بند ہونے پر پورا علاقہ جھیل تالاب کا منظر پیش کرتا ہے لہذا انجمن عاشقان مزارات اولیاء اور علماء مشائخ اہلسنت کمشنر کراچی ،ڈی سی کورنگی عرفان اسلام میروانی اور ڈی ایم سی کورنگی انٹی انکروچمنٹ سیل سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بابا ولایت علی شاہ کے مزار سے متصل ناجائز تجاوزات و تعمیرات کا خاتمہ کرتے ہوئے معزز ججز صاحبان کے احکامات پر سنجیدگی سے عمل کرائیں بصورت دیگر علماء مشائخ بھر پور احتجاج کا حق محفوط رکھتے ہے۔

مزیدخبریں