کراچی ( نیوز رپورٹر) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر،مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہارکے تاحیات چیئرمین اورممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے حکومتی اداروں کو متوجہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ماہ رمضان المبارک ہم پر سایہ فگن ہوچکا ہے، ہرطرف مذہبی تقریبات ،نمازتراویح اور قرآن کانفرنسز،محافل میلادونعت کا ملک بھر میں شاندارمظاہرہ دیکھنے کو ملے گا،اس موقع پر عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے ساتھ ہونے والے ظلم وزیادتی کے ازالے کے لئے اقدامات کرکے سرکاری اداروں کو اپناکھویاہوامقام ومرتبہ حاصل کرلیناچاہیئے۔
ماہ رمضان سایہ فگن ہوچکا انتظامات کہیں نظرنہیں آتے‘سلیم ترابی
Apr 14, 2021