ملتان(سپورٹس ڈیسک) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں بابر اعظم کی اننگ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی کپتان کو اپنے سٹرائیک ریٹ میں بہتری لانے کا مشورہ دیا۔ 45 سالہ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہمارے بلے بازوں کو یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا ان کی بیٹنگ اور سٹرائیک ریٹ اس فارمیٹ کے لئے کافی ہے؟ اگر آپ کرس گیل ، ویرات کوہلی یا ایڈن مارکرم کو 50 گیندیں دیتے ہیں تو وہ کیا کریں گے اور بابر نے کیا کیا؟۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بابراعظم ایک بہترین کھلاڑی ہے لیکن 50 گیندوں پر 50 رنز کافی نہیں ہوتے، اگر دوسرے اینڈ پر وکٹیں گر رہی ہوں تو آپ دفاعی انداز اختیار نہیں کرسکتے ، بابر اپنی اننگز کا موازنہ ایڈن مارکرم کی اننگز سے کر سکتے ہیں جب وکٹیں بھی گر رہی تھیں۔
ویرات کوہلی 50 گیندیں کھیلتے تو کیا وہ بھی بابراعظم کی طرح بیٹنگ کرتے؟ شعیب اختر
Apr 14, 2021