آصف علی زرداری کے کلفٹن گھر ضبطگی کیخلاف اعتراضات پر سماعت29اپریل تک ملتوی

  اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت نے آصف علی زرداری کے کلفٹن گھر ضبطگی کے خلاف اعتراضات پر سماعت درخواست گزار وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران فاروق ایچ نائیک کے جونئیر وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور کہاکہ ہم نے ریفرنسز کراچی منتقلی کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،امید ہے کہ جلد ریفرنسز منتقلی سے متعلق فیصلہ آجائے گا،ریفرنسز منتقلی سے متعلق فیصلے تک اعتراضات پر بحث نہیں کرنا چاہتے ، معاون وکیل نے استدعا کی کہ عدالت آج کی سماعت ملتوی کرے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...