سندھ ٹریکٹر سبسڈی سکیم میں فراڈ‘ 3 افراد نیب پیشی پر گرفتار

Apr 14, 2021

اسلام آباد (وقائع نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیسز میں اومنی اور اورینٹ گروپ کی مبینہ ملی بھگت سے سندھ ٹریکٹر سبسڈی سکیم میں فراڈ پر نیب دفتر پیش ہونے والے تین افرادکو گرفتارکرتے ہوئے 14روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ ایگزیکٹو انجینئیر وزارت زراعت سندھ آفتاب احمد، ٹریکٹر ڈیلر غلام سرور اور تارا چند اپنا بیان ریکارڈ کرانے نیب راولپنڈی کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن کے روبرو پیش ہوئے جس پر نیب ٹیموں نے تینوں افراد کو نیب دفتر سے ہی گرفتار کر لیا۔آفتاب احمد، غلام سرور اور تارا چند کو احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹیو جج محمد بشیرکی عدالت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور تفتیشی افسر وقار احمد عدالت پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ گرانڈز آف اریسٹ ملزمان کو  فراہم کر دیئے گئے۔

مزیدخبریں