بارہ کہو فلائی اوور منصوبہ ترجیح،عوام کو بہتر سروس مہیا کر ینگے  ،چیئرمین این ایچ اے

Apr 14, 2021

اسلام آباد ( نیوز رپو رٹر ) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی اداروں سے متعلق لوگوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے آن لائن کھلی کچہری کے انعقاد کی ہدایت جاری کی ہیں۔ جن کی روشنی میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین کیپٹن(ر)محمد خرم آغا نے آج اتھارٹی کے مرکزی دفتر میں این ایچ اے کے آفیشل فیس بک پیج کے ذریعے ای۔کچہری کا اہتمام کیا۔ جس میں انہوں نے لوگوں کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔ این ایچ اے کے سینیئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن(ر)محمدخرم آغا نے ای۔کچہری کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ عوام کو این ایچ اے کی طرف سے بہتر سروس مہیا کریں۔انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کے زیر کنٹرول موٹرویز اور قومی شاہرات کی لمبائی 13000 کلومیٹر سے زائد ہے۔ہماری پوری کوشش ہے کہ سڑکوں کی مینٹی نینس کو بہتر کریں اور قومی شاہرات اور موٹرویز کی تعمیر وتوسیع کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے،جس سے ان کی بروقت تکمیل کی راہ ہموار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سکھر۔حیدر آباد موٹروے پر اراضی کے حصول کا کام جاری ہے جبکہ اس منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی سہولت کیلئے بلکسر۔میانوالی روڈ پر مرمت کا کام جاری ہے۔اسی طرح این ایچ اے کے اہم منصوبے سمبڑیال۔کھاریاں کا ٹینڈر ہوگیا ہے جبکہ کھاریاں۔ راولپنڈی منصوبے کے ڈیزائن اور فزیبلٹی پر کام جاری ہے۔

مزیدخبریں