کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستانی نوجوان گیمر ارسلان صدیقی نے انٹرنیشنل وی پلے الٹیمیٹ فائٹنگ لیگ (وی یو ایف ایل)ٹیکن سیون ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور اس میں فتح حاصل کی ہے۔ اس فتح پر انہیں 15 ہزار ڈالر کی خطیر رقم بھی دی گئی ہے۔اپنی جیت پر گفتگو کرتے ہوئے 25سالہ ارسلان نے کہا کہ وہ اس فتح پر خود کو بہت خوش قسمت تصور کررہے ہیں اور اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کی حوصلہ افزائی پر ان کے شکرگزار ہیں۔میں اللہ کی بے حد شکرگزار ہوں اور تمام منتظمین، عملے اور کھلاڑیوں کی دریادلی اور مہمان نوازی کا بھی مشکور ہوں، اپنی ٹویٹ میں ارسلان نے کہا۔2021میں ٹیکن سیون کی شاندار ایونٹ میں فتح پر خود کو بہت خوش قسمت اور مسرور محسوس کررہا ہوں! میں اپنے اہلِ خانہ اور پوری دنیا میں اپنے دوستوں کا شکرگزار ہوں۔