لاہور (سپورٹس رپورٹر)بھارت کے نوجوان فاسٹ بائولر کیلئے پاکستان کے جنید خان آئیڈیل بن گئے۔انڈین لیگ میں ٹیم کی نمائندگی کرنے والے چیتن سکاریا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جنید خان کی بولنگ سے بہت متاثر ہوئے تھے۔ 22 سالہ بائولر نے کہا کہ جب 2012 میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا تھا توجنید خان کے بائولنگ سپیل نے انہیں بہت متاثر کیا تھا۔ اس وقت ٹیم میں کوہلی، شرما، سہواگ اور دھونی جیسے بیٹسمین تھے ان کے خلاف جنید خان نے زبردست بائولنگ کی، ان سب کو آؤٹ کیا۔بس انہوں نے اسی وقت سے جنیدخان کا رن اپ کو اختیار کیا اور کوشش کی ان جیسا ایکشن اپناؤں لیکن ایسا کرتے کرتے میرا اپنا ایکشن بن گیا۔