پاکستانی مینوفیکچررز جی ایس پی پلس کا فائدہ اٹھائیں،ناصر مرزا

 راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد ناصر مرزا نے کہا ہے کہ یورپ ایک بڑی مارکیٹ ہے، پاکستانی مینوفیکچررز کے لیے اہم موقع ہے کہ وہ جی ایس پی پلس کا فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر نے دنیا کے مختلف ریجنز میں تجارتی مواقع کے حوالے سے ورچوئل انٹرنیشنل ٹریڈ فورم کی ایک سیریز شروع کر رکھی ہے۔ اس سلسلے میں یورپ چیپٹرپر فورم آ ج چودہ اپریل کو منعقد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مسابقتی فضا کے باعث پاکستانی برآمدکنندگان کو کئی مسائل کا سامنا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کہ کہ اس فورم سے  یورپی ممالک کے ساتھ پاکستانی برآمدات کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...