لاہور(سپورٹس رپورٹر) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ وہ اولمپکس گیمز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کیلئے میڈل جیت کے لائیں گے۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ارشد ندیم کو ایران میں منعقدہ امام رضا اتھلیٹکس کپ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کا گولڈ میڈل حاصل کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اولمپکس کیلئے قومی اتھلیٹ کی تیاری درست سمت میں جا رہی ہے۔ انہوں نے ارشد ندیم کی کامیابی پر پوری قوم اور سپورٹس کمیونٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ 29 سال بعد پاکستان اولمپکس مقابلوں میں میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ اس کی تربیتی سرگرمیاں بھرپور طریقہ سے سرانجام دے رہا ہے۔ ارشد ندیم کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائیگی تاکہ وہ ملک کا نام مزید روشن کر سکے۔
ارشد ندیم اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھائیں گے: فہمیدہ مرزا
Apr 14, 2021