راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ یوتھ ونگ کے رہنمائوں نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مشیر حافظ عثمان عباسی کومسلم لیگ ن پنجاب کا نائب صدربننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے درینہ کارکن کو عہدہ دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی ہے ،ان خیا لات کااظہار شیخ اسدظہور،حسام عباسی،چوہدری محسن،ملک نعمان،راجہ عثمان و دیگر نے کیا ہے ،انھوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک اور عوام کو مسائل سے نکال سکتی ہے ۔