دین کی سرفرازی کیلئے جدوجہد ہر مومن کامقصد حیات ہے،حافظ تنویر احمد

Apr 14, 2021

راولپنڈی (جنر ل رپورٹر) جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے شعبہ دعوت و تربیت کے سربراہ حافظ تنویر احمد نے کہا ہے کہ اللہ کے دین کے غلبہ اور سرفرازی کے لئے جدوجہد ہر بندہ مومن کامقصد حیات ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 13کے تربیتی پروگرام کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس تربیتی پروگرام سے امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی،معروف مدرس مولانا مطیع اللہ فاروقی،امیر پی پی 13ملک محمد الیاس اور دیگر رہنماؤں نے بھی اظہار خیال کیا۔

مزیدخبریں