شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)بزم ویلفیئر فائونڈیشن اور انجمن غلامان مصطفی کے نائب صدر ملک وسیم رضا ڈوگرنے کہاہے کہ بحیثیت قوم ہمیںاپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر اچھے ،خوشحال اور روشن مستقبل کیلئے نئے جذبے اور ولولہ کیساتھ کام کرنیکی ضرورت ہے ملکی سیاست کا قبلہ درست کرکے ہی ہم عوام کی بہتر اندازمیں خدمت کرسکتے ہیںسیاست کا مرکز ومحور صرف اور صرف مخلوق خدا کی خدمت ہونی چاہیے اس سے خدا کی خوشنودی حاصل ہونے کیساتھ انسان کو ذہنی وقلبی سکون واطمینان حاصل ہوتا ہے تو دوسری طرف اس سے ہم غریب انسانیت کی خدمت کرکے ان کی دعائیں بھی حاصل کرسکتے ہیں الحاج ملک محمدبوٹا ڈوگرنے عوامی خدمت کے مشن کی بنیاد رکھی تھی اس کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے انجمن غلاما ن مصطفی اور بزم ویلفیئر فائونڈیشن کے سابق سرپرست اعلیٰ الحاج ملک بوٹا ڈوگر کی روح کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت نئے سرپرست اعلیٰ ملک اکرام حسین دمن ڈوگرنے کی اس موقع پر چودھری غریب عالم ورک ،رانا الیاس احمد خان ،ملک افتخار احمدکھارا ڈوگر،ملک ندیم سعید ڈوگر، ملک سلامت علی ڈوگر،ملک یاسر نصیر انجم،شبیر حسین کمبوہ ، ملک فرخ ڈوگر ،نجم الثاقب سمیت دیگر موجودتھے ۔
ملک محمدبوٹا ڈوگرنے عوامی خدمت کے مشن کی بنیاد رکھی تھی :وسیم رضا ڈوگر
Apr 14, 2021