کراچی(یواین پی) مشہور اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ اداکار بننے کیلئے والد کے پیسے چرانے پر الٹا لٹکاکر پٹائی ہوئی تھی۔ معروف اداکار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ 12،13 سال کی عمر میں والد صاحب کی جیب سے 100 روپے چرائے تھے، جسکے بعد اپنے دوستوں کے سے ساتھ اداکار بننے کیلئے لاہور کی ٹرین میں سوار ہوگیا، میں بہت خوش تھا اور والد صاحب کے پیسوں سے ٹرین میں بیٹھ کر لڈو کھارہا تھا تاہم بدقسمتی سے والد صاحب کو پتہ چل گیا والد صاحب ڈھونڈتے ڈوھونڈتے اسٹیشن تک پہنچے اور مجھے گردن سے دبوچ لیا جس کے بعد گھر میں الٹا لٹکا کر میری پٹائی ہوئی۔