لاہور(سٹی رپورٹر)گزشتہ روز سے لاہور شہر کے گردو پیش میں ٹریفک بند ہونے اور خراب صورتحال کے باوجود جنرل ہسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے بیشتر ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرا میڈکس طویل مسافت پیدل طے کر کے اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے ڈیوٹی پر پہنچے جس پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرسردار محمد الفرید ظفر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود سے شاباش حاصل کی ۔انہوںنے کہا کہ مشکل حالات میں اپنی خدمات پیش کرنے والوں کو ادارہ یاد رکھے گا اور انہیں دکھی انسانیت کی خدمت میں فرنٹ لائن پر اپنی جانوں کی پروا ہ کیے بغیر کام کرنے والوں کا ہر سطح پر اعتراف ہوگا۔منگل کے روز بالخصوص کاہنہ ،یوحنا آباد اور شہر کے گردو نواح سے آنے والے نرسنگ و میڈیکل سٹاف نے ثابت کر دیا کہ مسیحا مشکل کے وقت میں ہی کام آتے ہیں۔
مشکل حالات میں خدمات پیش کرنیوالوں کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا :ڈاکٹرالفرید ظفر ‘ڈاکٹر خالد محمود
Apr 14, 2021