ڈسکہ میں ن لیگ کی فتح نے حکمرانوں کو ہلا کر رکھ دیا :خالد جاوید 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما میاں خالد جاوید نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں نواز لیگ کی شاندار فتح نے حکمرانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے خود حکمران جماعت کے لوگ اسی الیکشن کمیشن پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں اور طرح طرح کی بیان بازی و الزام تراشی کی جارہی ہے۔ ڈسکہ ضمنی الیکشن میں سیدہ نوشین افتخار کی جیت پر جہاں وہ مبارکباد کی مستحق ہیں وہاں سینئر پارٹی رہنما رانا تنویر حسین سمیت دیگر رہنما اور کارکنان بھی خراج تحسین کے حقدار ہیں جو نامسائد حالات میں بھی ڈٹ کر کھڑے رہے اور پارٹی امیدوار کی جیت میں بھرپور کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں انکے برسر اقتدار رہنے کے دن گنے جاچکے ہیں جلد انہیں عوام اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن