پی پی کوشوکازنوٹس جاری کرنا انتہائی غیر دانشمندانہ فیصلہ تھا: منیر قمر واہگہ

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی سب سے بڑی مقبول ،عوامی ،جمہوری جماعت ہے اور ایسی جماعت کاشوکازنوٹس جاری کرنا انتہائی غیر دانشمندانہ اور جذباتی فیصلہ تھاجس پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جو رد عمل دیا فطری تھا جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیںپیپلزپارٹی کی قیادت کے بیانہ کی وجہ سے آج نواز لیگ سینٹ اور ضمنی انتخابا ت میں اپنی کامیابی کا جشن منارہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی اقامت گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے جوش کی بجائے ہوش کی ضرورت ہے خود حکومت ایسے کام کررہی ہے جس سے اپوزیشن کا ایجنڈا بالکل آسان ہوتا جارہاہے ایک طرف نوا ز لیگ استعفوں کی بات کرتی ہے تودوسری طرف وہ ضمنی انتخابات میں حصہ لیکر اپنی کامیابی پر جشن منارہی ہے قوم پوچھتی ہے کہ پھر استعفے دینے کی آپشن پر عمل کرنے کیلئے اتنا زور کیوں لگایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے موجودہ حکومت کو پارلیمنٹ سے لیکر چوکوں ،چوراہوں میںٹف ٹائم دیا ہمارا اب بھی اصولی مطالبہ ہے کہ اس نااہل حکومت کیخلاف عید کے فوری بعد لانگ مارچ شروع کیا جائیگا جس سے اب نوا زلیگ بھاگ رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن