لاہور (سپورٹس ڈیسک) فلورنٹینو پیریز بلا مقابلہ ریال میڈرڈ فٹ بال کلب کے صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔ 74سالہ فلورنٹینو صدارت کیلئے واحد امیدوا رتھے ۔ کلب کی طرف جاری بیان کے مطابق وہ اس سے قبل 2013ء اور 2017ء میں بلامقابلہ صدر منتخب ہو چکے ہیں ‘وہ اب اٹھارہ سال تک کلب کے انچار ج رہیں گے ۔ وہ2025ء تک صدارت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔