ملتان (نیوز رپورٹر)میپکو کی ٹاسک فورسزنے ایک روز میں ریجن بھر میں103بجلی چور پکڑ لئے ۔ایک لاکھ9ہزاریونٹس چوری کرنے پر 18 لاکھ26ہزارروپے جرمانہ عائد ۔3 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔12اپریل کو ملتان میں17صارفین کو 184398روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔ ڈی جی خان میں13 صارفین کو176894روپے جرمانہ عائداورایک ایف آئی آر درج،وہاڑی میں15بجلی چوروں کو267870روپے جرمانہ عائد،بہاولپور میں10بجلی چوروں کو229500روپے جرمانہ عائد،ساہیوال میں 19 صارفین کو289991 روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان میں13بجلی چوروں کو226000روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج ، مظفر گڑھ میں9صارفین کو194644 روپے جرمانہ عائد، بہاولنگر میں6بجلی چوروں کو201500 روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج، خانیوال میںایک صارف کو 55875 روپے جرمانہ کیا گیا۔