لودھراں ( خبر نگار+نمائندہ نوائے وقت) ضلع لودھراں میں چیئرمین اگیگا محمد اسلم قریشی کی قیادت میں تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں اپیکا اور پنجاب ٹیچرز یونین نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے ڈسپیریٹی الاؤنس 25فیصد کا فوری نوٹیفکیشن جاری کرے ۔ اگر نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تو قائدین کی کال پر لبیک کہتے ہوئے دھرنا دیں گے۔