چینی حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں پر فروخت کرینگے:حکیم سیلمان ٗرانا شہباز 

دوکوٹہ(نامہ نگار)انجمن تاجران دو کوٹہ کا اہم اجلاس زیر صدارت سرپرست اعلی صوفی محمد اسلم ہوا جس سے صدر حکیم محمد سلیمان اور جنرل سیکرٹری رانا محمد شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں حکومت کی جاری کردہ ریٹ لسٹ پر مکمل عمل کرتے ہوئے صارفین کو کم سے کم نرخوں پر اشیاء خورد و نوش فروخت کی جائیں گی۔ 85روپے کلو چینی کا ریٹ مقرر کیا گیا ہے چینی کا کوٹہ ہم ہر دکاندار کو دے رہے ہیں۔دوکوٹہ کے ہر دکاندار سے حکومتی ریٹ پر چینی ملے گی شوکت علی محمد عمر صوفی امین ٗ جعفر رانا ٗ ریاض مقصود جٹ اور شیخ نویدودیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن