نظام کی تبدیلی ہمارا مقصد،ہائی برڈ حکومت ناکام ہو چکی: شاہد خاقان

  اسلام آباد(وقائع نگار)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نام نہاد احتساب کے معاملات سب کے سامنے ہیں،یہ تماشا ایسے ہی لگا رہے گا،ملک میں کرپشن نیب سمیت کسی کو نظر نہیں آتی،چینی سیکنڈل سے600 ارب روپے چوری ہوئے،براڈ شیٹ کمیشن نے کسی کو نامزد نہیں کیا،کیا آج ملک کا سب سے بڑا مسلہ مردم شماری ہے؟،مہنگائی بڑھ گئی،بجلی وگیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے،2018کا الیکشن چوری ہوا،ہائی برڈ حکومت ناکام ہو چکی ہے،وہ وقت دور نہیں جب احتساب کرنیوالوں کا احتساب ہوگا،بلاول کے معافی کے مطالبہ کو اسی نظر سے دیکھتا ہوں،جیسے ان سے خط میں ہم نے پوچھا ہے،جو جماعت اتحادی کا اعتماد کھو بیٹھے پھر شمولیت کا کوئی امکان نہیں،ان کا اپنا راستہ ہے پی ڈی ایم کا اپنا راستہ ہے،ہمارا مقصد نظام کی تبدیلی ہے، تحریک لبیک کے احتجاج کے معاملے پر حکومت سے پوچھا جائے،فیصلے سیلیکٹو ہوتے ہیں،بلیک میل کرکے نواز شریف کو سزا دلوا دینی ہے،لیکن سپریم کورٹ کے حکم پر کبھی عمل نہیں کیا جاتا، پی ڈی ایم کا مقصد نظام کی تبدیلی ہے، شاہد خاقان نے کہاکہ بلاول بتائے کہ انہوں نے حکومت اور اسٹیبلیشمنٹ سے اتحاد کیوں کیا؟،پیپلز پارٹی اگر ساتھ نہیں رہنا چاہتی تو انکا اپنا فیصلہ ہے،فیصلے سلیکیٹو ہوتے ہیں،نواز شریف کو بلیک میل کرکے سزا دلوائی جا سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن