تحصیل کونسل جتوئی اور علی پور کے زیر انتظام آبی گزرگاہوںکی آمدن میںخورد برد

Apr 14, 2021

مظفرگڑھ( بیورو رپورٹ) تحصیل کونسل کے جتوئی اور علی پور کے زیر انتظام آبی گزرگاہوں (پتنوں) کی آڑ میں کروڑوں روپے سالانہ کی خرد برد،ذرائع کے مطابق تحصیل کونسل جتوئی  نے دریائے چناب کے بنڈہ اسحاق، فتح شاہ پور ،پتن شہرسلطان جبکہ دریائے سندھ پر جھگی والا کی فرضی نیلامیوں کی آڑ میں با اثر مقامی شخصیات کی معاونت سے لاکھوں روپے ماہانہ کی آمدنی سرکاری خزانہ میں جمع کروانے کی بجائے خرد برد کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ذرائع کے مطابق آبی گزرگاہوں بنڈہ اسحاق کی سالانہ متوقع آمدنی 55 لاکھ جبکہ  شاہ پور پتن اور شہرسلطان کی آمدنی چالیس ،چالیس لاکھ جبکہ جھگی والا کے پتن کی سالانہ آمدنی سوا کروڑوں روپے سالانہ ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق ضلع کونسل تین سال قبل انہیں اسی بولیوں پر نیلام کرتی رہی ہیں۔ لوٹ مار کی ایسی ہی  صورتحال تحصیل کونسل  علی پور کے زیر انتظام آبی گزرگاہوں پر ہے پر بھی جاری ہے۔ دریائے سندھ پر ایک ایک کروڑ سے زائد متوقع سالانہ آمدنی والے پتن جھوک گلاب شاہ سرکی ، لنگرواہ بمقام خانواہ سمیت مزید مڈ والا بھکری ،عظمت پور نور واہ ،خانگڑھ ڈومہ،بیٹ باغ شاہ،بیٹ عیسی،ہیرانوالہ،مڈ دولہ شاہ اور نہڑ والہ سے روزانہ ہونے والی ہزاروںروپے کی آمدنی بھی  سرکاری خزانہ میں جمع کروانے کی بجائے بندر بانٹ کے فارمولا کے تحت تقسیم کی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے افسران تمام صورتحال سے آگاہ ہونے کے با وجود سیاسی اثر رسوخ کے سامنے  آقا میں بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیںاور ہیں اور لوٹ مار کا یہ سلسلہ دیدہ دلیری سے جاری ہے۔ِ

مزیدخبریں