پی ٹی آئی نے کارکنوں کوملکی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کئے: صدیق مہر

Apr 14, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نے موروثی خاندانی سیاست کا بت پاش پاش کر کے باصلاحیت سیاسی کارکنوں کو ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیئے ہیں پی ٹی آئی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان کا ایک بھی قریبی عزیز نہ تو اقتدار میں شریک ہے اور نہ ہی خاندان میں سے کوئی سیاسی جانشین ہے وطن کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے ہر سیاسی کارکن کیلئے یکساں مواقع ہیں جس کا ثبوت پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے 2013 اور 2018 کے الیکشن میں درجنوں نئے نوجوان چہروں کا پارٹی ٹکٹ پر الیکشن جیتنا اور کے پی کے کے بعد مرکز اور صوبائی حکومتوں کا حصہ بن کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا ہے ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے کلیم اللہ خان کے ڈیرہ پر انکے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے سلسلہ میں  تقریب کے موقع پر شرکا سے گفتگو کرتے کیا۔

مزیدخبریں