وزير اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری سکھ برادری کو بیساکھی کا تہوار مبارک ہو۔وزير اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نےسکھ تارکین وطن اوربھارتی یاتریوں کو پاکستان میں اپنےمقدس مقامات کی زیارت اور بیساکھی کی رسومات میں شرکت کیلئےخصوصی اجازت دی ہے۔ وزير اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وباء سے بچاؤ کی تدابیر پرسختی سےعمل کرتےہوئے انہیں لنگر،رہائش اور نقل وحمل کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔