ننکانہ صاحب (نامہ نگار خصوصی) خالصہ جنم دن کی مرکزی تقریب آج ہو گی۔ تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کی گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال مذہبی رسومات کا آغاز، بیساکھی میلہ کی مرکزی تقریب آج 14اپریل بروز (جمعرات) کو ہو گی۔ جس میں سیاسی، سماجی اور اقلیتی رہنماؤں سمیت ملک بھر سے سکھ شرکت کریں گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد نے بتایا کہ یاتریوں کو سخت سکیورٹی میں لاہور سے حسن ابدال لایا گیا، گورو دوارہ صاحب کے اطراف میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ شرومنی گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی سے پارٹی لیڈر سردار ارویندر سنگھ خالصہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پاکستان میں ہماری مذہبی عبادت گاہوں کی تزئین آرائش کے ساتھ ساتھ اصل حالت میں بحال رکھا گیا ہے جبکہ سکیورٹی کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں جس پر ہم حکومت پاکستان اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے شکر گزار ہیں۔
خالصہ جنم دن