روس کی دوست ممالک  کو سستا تیل بیچنے کی پیشکش

Apr 14, 2022

ماسکو (این این آئی)روس نے دوست ممالک کو 80 ڈالر فی بیرل قیمت پر تیل بیچنے کی پیشکش کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی وزارت تیل نے بتایاکہ وہ دوست ممالک کو تیل کی مصنوعات بھی انتہائی سستی بیچنے پر تیار ہے۔واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 سے 4 فیصد کمی ہوئی ہے۔گزشتہ روز دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 99 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل سطح پر موجود تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ کر 105 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔
روسی تیل

مزیدخبریں