پی ٹی آئی نے عوام سے کئے وعدے پو رے نہیں کئے: شیری رحمن 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام سے کئے وعدوں اور دعووں میں ایک بھی پورا نہیں کیا۔ ان کو لگا تھا کنٹینر پر تقریریں کرنے کی طرح ملک چلانا بھی آسان ہے۔ سابق نااہل حکومت نے ملک کو مہنگائی، بیروزگاری اور قرضوں کے بحران میں ڈال دیا ہے۔ قرضوں پر حکومت چلا کر اب یہ غلامی سے آزادی کے نعرے لگا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے پاکستان کو ان 5 ممالک میں شامل کر دیا ہے جن پر بیرونی قرضوں کا شدید بوجھ ہے۔ 70سال میں ملک پر قرضوں کا بوجھ 25 ہزار ارب تھا جو پی ٹی آئی حکومت میں 50 ہزار ارب تک پہنچ گیا۔
شیری رحمان  

ای پیپر دی نیشن