امریکہ سے برابری، باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں: پی ایم آفس

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم ہائوس نے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق امریکہ کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد امریکہ کی جانب سے بیان پر وزیراعظم ہائوس نے کہا ہے کہ امریکہ کا پاکستان میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق بیان دیکھا، امریکہ کی جانب سے طویل مدتی تعاون کے عزم کو سراہتے ہیں۔ وزیراعظم ہائوس کا کہنا تھا کہ امن، سکیورٹی اور ترقی کے مشترکہ مقاصد پر مثبت تعاون چاہتے ہیں۔ امریکہ سے برابری، باہمی مفاد اور تعاون پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن