نیویارک: زیرزمین ریلوے سٹیشن پر دھماکہ، فائرنگ، 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق

نیویارک (آئی این پی) امریکی ریاست نیویارک سٹی کے زیرزمین سٹیشن پر ایک شخص نے دھماکہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس سے 5 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی اور 29زخمی ہوگئے۔ نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے متعدد بم بھی برآمد ہوئے ہیں، فائرنگ سے زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افراد تک پہنچ رہے ہیں، سب وے پر ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے اور عوام کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق رش کے اوقات میں بروکلین سب وے سٹیشن میں بم پھینکنے کے بعد گیس ماسک اور اورنج کنسٹرکشن جیکٹ میں ملبوس شخص نے متعدد افراد پر فائرنگ کی۔ پولیس نے سکولوں کو بند کروا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب مشتبہ شخص کی تصویر پولیس نے جاری کردی ہے اور گرفتاری میں مدد کرنے والے شخص کے لیے 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ مشتبہ شخص فرینک جیمز کی عمر 62 برس ہے جس نے  بے گھر ہونے اور میئر سے متعلق  پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔
امریکہ دھماکہ؍ فائرنگ

ای پیپر دی نیشن