گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے صوبائی مقابلوں میں گوجرانوالہ ڈویژن کیپوزیشن ہولڈرز کی شاندار کامیابی صوبائی مقابلوں میں گوجرانوالہ ڈویژن کی خدیجہ نواز نے مصوری جبکہ سیرت فاطمہ نے تخلیقی ادب میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور ایک ایک لاکھ کے انعام کی حقدار قرار پائیں کمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ نے شاندار کامیابی حاصل کرنے والی بچیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں اپنے دفتر مدعو کیا اور ان میں چیکس اور سرٹیفکیٹس تقسیم کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی کمشنر کا کہنا تھا کہ اپنی اس کامیابی سے ان بچیوں نے اپنے والدین، اساتذہ اور ڈویژن کا نام روشن کیا ہے اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی اور سر پرستی کی جائے گی تاکہ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھی مزید کامیابیاں حاصل کر سکیں _ ایڈیشنل کمشنر کوارڈ افضال احمد وڑائچ، ایڈیشنل کمشنر( اشتمال) اسلام اللہ دتہ وڑائچ، ڈائریکٹر تعلقات عامہ سید افتخار علی شاہ، ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ ڈویژن غلام عباس فراست، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمسہ گیلانی اور بچیوں کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔