نواز شریف کو پاسپورٹ کے اجرا پر عدالت جائیں گے: فواد چودھری 

اسلام آباد (اپنے سٹاف  رپورٹر سے ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے دو چار دن ہیٹ پہن کر پھرنا ہے، پھر لیں، تین لوگ ادھر ادھر ہوئے تو حکومت گر جائے گی۔ یہ ہمارے بغیر ملک نہیں چلا سکتے۔ نواز شریف کو پاسپورٹ کے اجرا پر عدالت جائیں گے۔ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ استعفوں کا نوٹیفکشن فوری طور پرالیکشن کمشن کو بھیجا جائے، امپورٹڈ حکومت سے کیا مذاکرات کریں گے؟۔ تین لوگ ادھرسے ادھر ہو جائیں توحکومت گر جائے گی۔ عوام کو ردعمل دینے پر سلام پیش کرتا ہوں، ہر ہفتے کوعشاء کی نماز کے بعد احتجاج ہو گا،  ہم تصادم کی طرف نہیں بڑھنا چاہتے، ملک کو الیکشن کی طرف بڑھنا ضروری ہے۔ اس حکومت میں تو کوئی وزیر بننے کو تیار نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کہہ رہی ہیں عمران خان کے جانے پر لوگ بہت خوش ہیں تو الیکشن کرا دیں لگ پتا جائے گا، حماد اظہر کا کہنا تھا کہ دو دن گزرے ہیں اپنی ہی حکومت سے امریکا نے ڈومور کا مطالبہ کر دیا۔ منحرف اراکین ابھی تک تو فائیو سٹار ہوٹلوں میں موجود ہیں وہاں نہیں بیٹھا جا رہا؟ جب یہ اپنے حلقوں میں جائیں گے تو کیا حشر ہو گا؟۔
فواد چودھری 

ای پیپر دی نیشن