وزیراعظم پاکستان کے سی پیک پر ریمارکس کو سراہتے ہیں : چین 

بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سی پیک سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کے ریمارکس نوٹ کئے ہیں۔ وزیراعظم کے سی پیک پر ریمارکس کو بہت زیادہ سراہتے ہیں۔ سی پیک نے اپنے آغاز سے ہی پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا ہے۔ چین اور پاکستان کو سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ چین سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کیلئے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کو تیار ہے۔چینی پرائم منسٹر نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ چینی وزیراعظم نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاک چین دوستی ہمیشہ سے مضبوط اور اٹوٹ رہی ہے۔ چین اور پاکستان نے کرونا پر قابو پانے میں ایک دوسرے کی مدد کی۔ چین پاکستان دوستی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ چین اور پاکستان کل وقتی سٹرٹیجک شراکت دار ہیں۔ سی پیک کی اعلیٰ معیار کی تعمیر کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ یقین ہے کہ پاکستان استحکام اور ترقی کی نئی کامیابیاں حاصل کرے گا۔ پاکستان سے تعلقات مزید گہرے اور مضبوط ہوں گے۔ شہباز شریف کے دور میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور سیاسی اتحاد مزید گہرا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن