احسن اقبال کی بریت مسترد کرنے کے خلاف اپیل، نیب کی استدعا پر سماعت ملتوی

Apr 14, 2022

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے لیگی رہنماء احسن اقبال کی نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں احتساب عدالت کے بریت مسترد فیصلہ کے خلاف اپیل میں نیب کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔ نیب کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دینے کی استدعاکی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔
 ملتوی

مزیدخبریں